دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف

پیغام رئيس الجامعه

ہمارے اسلاف کرام نے اس حکم کو سمجھا اور اس پر عمل پیرا ہوئے اور اسلام کا حیات بخش پیغام مشرق و مغرب میں پہنچایا۔ آفاق عالم میں توحید کی جان پر در صدا گونج اٹھی اور یہ ایک نا قابل انکار تاریخی حقیقت ہے کہ ایسے جانباز مجاہد جنہوں نے دلوں کی مملکتوں کو فتح کیا اور قلوب کے ظلمت کدوں میں ہدایت کے چراغ فروزاں کئے ،وہ انہی مکاتب کے جان پر وردہ تھے جن میں علوم اسلامیہ کی تدریس ہوتی تھی۔

آج بھی اگر ہم دل سے اس بات کے آرزومند ہیں کہ اسلام ایک موثر اور فیصلہ کن قوت کی حیثیت سے زندہ ر ہے اور اس کا سراج منیر باطل کی پھیلتی ہوئی تاریکی کو سمیٹنے اور سکڑنے پر مجبور کر دے تو ہمیں ان مدارس کے قیام اور ان کی نشو نما کی طرف عملی طور پر متوجہ ہو نا پڑے گا جہاں علوم قرآن و سنت کی تدریس با حسن وجوہ ہو سکے تاکہ ان درس گاہوں کے فیض یافتہ عالم انسانیت کو بھلائیوں کی طرف بلانے، نیکیوں کا حکم کرنے اور برائیوں سے باز رکھنے کا سنگین اور اہم فرائضہ ادا کر سکیں۔

یہ احساس عام ہے کہ ہمارے موجودہ دینی مدر سے ایسے علماء تیار کرنے میں اپنا فرض پوری طرح ادا نہیں کر رہے جو عصر حاضر میں خدمت اسلام کا حق ادا کر سکتے ہوں۔ بعض سنجیدہ حلقوں کی طرف سے اس کمی کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں اور مروجہ نصاب میں اپنے اپنے نقطہ نظر کے مطابق تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

فقیر ابونعیم محمد امین الحسنات شاہ

رئیس دار العلوم محمدیہ غوثیہ ، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت امیر السالکین ، صدر انجمن تعلیم المسلمین خوشیه ، بهیر وشریف

Explore our Teachers

DMG Teachers

Dr: Abu ul hassan Muhammad Shah Alazhari

Vice Principal

mufti Sher Muhammad Khan

Head Mufti at Darul ifta bhera

Malik Bostan Sahib

Chairman board of Examinations

Dr: Muhammad naeem uddin Alazhari

Teacher

Explore our Students

Our Students Since 1925

0 +

Past Students

0 +

Curent Students

0 +

Curent Girls

Our Mission

Course of DMG Bhera

Download the
"DMG Bhera District Sargodha" nine years course in just one click right now.

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کا نصاب

دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کا نو سال پر مشتمل نصاب نیچے دیے گئے لنک سے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں

سہولیات

1 | سہولیات
پانچی صد طلبہ کے لیے سات منزلہ ہاسٹل
Click Here
2 | سہولیات
عظیم الشان مسجد در بارامیر السالکین
Click Here
3 | سہولیات
سیمینار اور کانفرنس کے لیے الفرید آڈیٹوریم
Click Here
4 | سہولیات
الکلیۃ الغوثیہ للبنات کی تعمیر نو اور توسیع
Click Here
5 | سہولیات
ڈسپنسری ، ایکسرے اور ٹیسٹ لیبارٹری
Click Here
6 | سہولیات
اساتذہ کے لیے نئے باوقار کوارٹرز
Click Here
7 | سہولیات
تفریح و ورزش کے لیے گراؤنڈ
Click Here
Previous slide
Next slide

شعبہ جات

دار الافتاء

ادارے کا اہم تحقیقی شعبہ ہے دنیا بھر سے مسلمان یہاں سے روز مرہ پیش آنے والے اپنے دینی و دنیوی مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ اسے جدید ترین خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ فیکس اور انٹرنیٹ پر فتوی حاصل کرنے کی سہولت موجود ہے۔

ضیاء الامت لائبریری

تفسیر، حدیث، فقہ، اصول، تاریخ ، سیرت، تصوف، سائنس اور دیگر علوم پر تحقیق کرنے والے اسکالر ز کو ان کی مطلوبہ کتب مہیا کرتی ہے۔ وسیع لائبریری میں موجود لاکھوں کتب طلبہ کی علمی تشنگی کا سامان کرتی ہیں۔

الکرم ویلفیئر فنڈ

طلبہ واساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیئے یہ فنڈ مقرر کیا گیا ہے جس سے مرکزی دار لعلوم اور اس کے ذیلی اداروں کے طلبہ واساتذہ مالی معاونت حاصل کر سکتے ہیں ۔ اب تک ایک خطیر رقم اس مقصد کے لئے صرف کی جاچکی ہے۔

لجنته الامتحانات

یہ امتحانی بورڈ ہے جو مرکز اور اس کے ذیلی اداروں کے نوماہی اور سالانہ امتحانات لیتا ہے۔ شفاف مارکنگ سسٹم کے تحت پرچوں کی چیکنگ اور نمبر نگ ہوتی ہے۔ میرٹ اور سکر یہی اس کا خاصہ ہے۔

ادار و ضیاء المصنفین

عربی فارسی اسلامی لٹریچر کے اردو تراجم ، تصنیف و تالیف اور جدید موضوعات کی تحقیق پر گرانقدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اب تک کی کئی علمی کاوشیں داد وصول کر چکی ہیں۔

الکرم فرینڈ ز انٹر نیشنل

دار العلوم محمد یہ غوثیہ بھیرہ کے ساتھ منسلک شاہینوں کی معاونت سے امت مسلمہ کی علمی، فکری، روحانی اور قومی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہے اور مختصر عرصہ کے دوران وطن عزیز کے طول و عرض اور بین الا قومی سطح پر اپنے تنظیمی ڈھانچے کو استحکام دینے کے بعد عملی سرگرمیوں جن میں یونیورسٹی کا قیام، فلاحی پروجیکٹس، ملی وند ہی سر گرمیاں اور رابطہ سازی میں مصروف ہے الکرم فرینڈ زانٹر نیشنل حضور ضیا الامت کے عملی، فکری و سماجی کارناموں کا وارث ہے۔

دار العلوم کے اخراجات

دار العلوم محمدیہ غوثیہ علم کے نور سے دل و نگاہ کو روشن کر کے آنے والے کل کو فروزاں کرنے میں مصروف عمل ہے اپنے روشن کل کے لیے اور دین ودنیا کی کامیابی و کامرانی کے لئے اس مادر علمی کو آپ کی معاونت کی ضرورت ہے آپ اس کار خیر میں مختلف طریقوں سے حصہ ڈال کر اپنی دنیا اور آخرت سنواریں۔

0 M+

سالانہ اخراجات

0 M+

ماہانہ اخراجات

آمدن کے ذرائع

صدقات

زکوة

عطیات