دارالافتاء بھیرہ شریف
Dar ul Ifta Bhera is Struggling to provied Religious issues in an essay way.
Mufti Sher Muhammad Khan (DMG Bhera, Sargodha.)
مختصر تعارف دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم حامدا و مصلیا:۔ اللہ تعالی کے نام کے ساتھ شروع کرتا ہوں جو بہت ہی مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے۔
اللہ تعالی کی حمد بیان کرتے ہوئے اور نبی کریمﷺ پر درود بھیجتے ہوئے۔ حمد و صلاۃ کے بعد۔
1957ء میں حضرت ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ نے مصر سے واپس آکر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی نشاۃ ثانیہ فرمائی۔ آپ علیہ الرحمہ نے خود بھی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ میں بطور مفتی اول فتوی نویسی کا کام سرانجام دیا۔ اور آپ نے اپنی ہی زیر سر پرستی 1967ء میں استاذالعلماء قاضی محمد ایوب رحمۃ اللہ علیہ کو یہ ذمہ داری سونپی۔
تقریباً 38سال تک محترم قاضی صاحب بطور مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں یہ ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔ جس میں تقریباً 30 سال کا عرصہ ایسا ہے جس میں حضرت ضیاء الامت رحمۃ اللہ علیہ کی زیر سرپرستی آپ فتوی نویسی فرماتے رہے۔ آپ کے وصال کے بعد 8سال تک محترم قاضی صاحب خود فتوی نویسی کا کام سرانجام دیتے رہے۔ محترم قاضی صاحب کے کثیر فتاوی جات کا مجموعہ تحقیق و تخریج کے مراحل سے گزر کر طباعت کے مراحل میں ہے۔ عنقریب کتابی شکل میں منظر عام پر آجائے گا۔ جس میں عبادات، معاملات، وراثت وغیرہ سے متعلق کثیر تعداد میں فتوی جات موجود ہیں۔
22 مئی 2005 کو عارضہ قلب کیوجہ سے آپ کا انتقال ہوا اور آپ خالق حقیقی سے جاملے۔ 24 مئی 2005 کو محترم قاضی صاحب کی قل خوانی کی محفل میں دارالافتاء کی ذمہ داری استاذ العلماء مفتی شیر محمد خان صاحب کے کندھوں پر ڈال دی گئی۔ اور 2006ء میں افتاء کورس کا آغاز ہوا۔ جس میں کثیر طلبہ کو سوالات کے جوابات حل کرنے کی مشق کروائی گئی۔
1.6.2007سے دارالافتاء میں افتاء کورس کے تحت پہلی کلاس کا آغاز ہوا۔ امین امانات حسن کرم حضرت پیر امین الحسنات شاہ صاحب کی زیر سرپرستی چلنے والے دارالعلوم کے شعبہ دارالافتاء میں استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث و الفقہ مفتی شیر محمد خان صاحب صدر مفتی اور حضرت علامہ مولانا ضیاء المصطفیٰ صاحب نائب مفتی اور حضرت علامہ مولانا عبدالمجید صاحب معاون مفتی کی حیثیت سے دارالافتاءمیں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمۃ اللہ علیہ کی ایک صد سے زائد اور استاذ العلماء حضرت علامہ مولانا شیخ الحدیث و الفقہ مفتی شیر محمد خان صاحب کے سینکڑوں خطابات سننے کے لئے اور دارالافتاء سے جاری ہونے والے فتاوی جات دیکھنے کے لئے وزٹ کریں۔ فیس بک پر ہمارے پیجز
(دارالافتاء محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف/mufti sher Muhammad khan official/daruliftabhera)
اور یوٹیوب چینل (mufti sher muhammad khan)
دیکھتے رہیئے اور ثواب کی نیت سے شیئر کرتے رہیئے۔